ایران میں کشیدگی، مزید 51 پاکستانی طلبہ گوادر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے


گوادر(ڈیلی قدرت کوئٹہ )ایران میں کشیدگی کے باعث وہاں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے، تازہ ترین مرحلے میں زنجان میڈیکل یونیورسٹی اور المصطفی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے 51 طلبہ و طالبات 250 بارڈر کے راستے گوادر پہنچ گئے۔ انتظامیہ کے مطابق وطن واپس پہنچنے والوں میں 27 طلبہ اور 24 طالبات شامل ہیں، جنہیں ڈی ایس پی گوادر کی نگرانی میں شہر منتقل کر کے ایف آئی اے نے امیگریشن کی کارروائی مکمل کی۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 281 طلبہ اس راستے سے واپس آ چکے ہیں، تاہم زنجان یونیورسٹی میں اب بھی 40 کے قریب پاکستانی طلبہ موجود ہیں۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے واپس آنے والے طلبہ کے لیے عارضی رہائش اور خوراک کا بندوبست کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert