کوئٹہ میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل 3 خطرناک ملزمان گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری میں واقعہ کلی خلی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد علی احمد عرف شہاست خان، نوراللہ اور محمد رفیق کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے پستول اور2موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان تھانہ بروری میں درج متعدد مقدمات میں مطلوب اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے
