مولانا فضل الرحمان کا محمود خان اچکزئی کو فون، قائد حزب اختلاف نامزد ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد ہونے پر محمود خان اچکزئی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں اس اہم ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔ جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئین کی بالادستی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کے سیاسی تجربے سے جمہوریت اور پارلیمنٹ اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرے گی۔ جے یو آئی کے ترجمان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب تک قومی اسمبلی بغیر قائد حزب اختلاف کے کام کر رہی تھی، واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 16 جنوری 2026 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر کے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔
