بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا آغاز، محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان کے مختلف بارش او ر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آج موسمی حالات شدید ہونے کا الرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے بلوچستا ن کے مطابق بدھ کی شب زیارت اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری جبکہ کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات،موسی خیل، بارکھان، سبی، لورالائی، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں تیز ہواوں اور چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق آج جمعرات کو کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، هرنائی ، ژوب،مستونگ، واشک، تربت، آواران،ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، لورالائی ، سوراب میں تیز بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا اس دوران زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن میں 9سے 12انچ جبکہ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی ،قلات ، ژوب میں2سے 5انچ تک برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیا ت اور پی ڈی ایم اے نے سڑکوں پر پھسلن اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert