پشین آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک: بندوق اٹھانے والوں کو بندوق کی زبان میں ہی جواب ملے گا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے کہا ہے کہ پشین میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاعات موجود تھیں، جس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور کامیاب کارروائی کی‘سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پشین میں کامیاب آپریشن کیا گیا جس کے دوران خطرناک دہشت گردوں کو ہدف بنایا گیا ملزم ثنا اللہ سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے ہلاک ملزمان قتل، اقدامِ قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین مقدمات میں ملوث تھے‘یہ بات انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کارروائی گزشتہ روز کی گئی جس میں ملزم ثنا اللہ سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے ان کے مطابق ہلاک ملزمان قتل، اقدامِ قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین مقدمات میں ملوث تھے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار معمولی زخمی ہوئے تاہم تمام اہلکار خطرے سے باہر ہیں‘

ملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر، کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیاانہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے کالعدم تنظیموں سے روابط تھے جبکہ اس گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اعتزاز احمد گورایہ کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضرورت پڑی، سی ٹی ڈی کارروائی کرے گی‘پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد رند نے واضح الفاظ میں کہا کہ جو لوگ بندوق کی زبان میں بات کریں گے، انہیں بندوق کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert