بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، قلات میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری ریکارڈ


(ڈیلی قدرت کوئٹہ) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کے روز صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں شدید سردی کی صورتحال برقرار رہے گی۔جمعرات کے روز بھی صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں شدید سردی محسوس کی جائے گی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جن میں پشین میں 6.0 ملی میٹر، کوئٹہ شہر میں 2.4 ملی میٹر، سمنگلی میں 1.0 ملی میٹر اور بریوری میں 0.8 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ زیارت میں 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مسلم باغ اور نوشکی میں ہلکی بارش(ٹریس)ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برفباری ریکارڈ نہیں ہوئی۔کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert