سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق ملزم ہدایت لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر بلاتا اور نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بناکر وڈیوز کی بنیاد پر بلیک میل کرکے جسم فروشی پر مجبور کرتا تھاواضح رہے کہ ملزمان ہدایت اللہ اور اس کا بھائی نوجوان لڑکیوں سے زیادتی کر کے ان کی شرمناک ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کا الزام پہلے ہی گرفتار ہیں . یاد رہے کہ ویڈیو اسکینڈل کے خلاف سوشل میڈیا صارفین کا بھی شدید رد عمل سامنے آیا اور ٹوئٹر پر ہدایت دا ریپسٹ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں بنا تھا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس نیا موڑ اختیار کرگیا . تفصیلات کے مطابق ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزمان منشیات کے کاروبار میں ملوث نکلے، پولیس نے ملزمان کے خلاف ثبوت بھی حاصل کرلئے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا، ملزمان ہدایت اللہ اور خلیل کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے منشیات برآمد کرلی، برآمد منشیات میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں، ملزمان کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں