عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی
اڈیالہ جیل حکام نے بانی کی بیٹوں سے بات کرانے کی تصدیق کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرائی گئی تھی اور اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام نے بانی کی بیٹوں سے بات کرانے کی تصدیق کی اور کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بانی کی بچوں سے بات کرادی گئی۔
جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 20 منٹ سے زائد وقت تک بچوں سے بات کی۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ہدایت کی تھی کہ عمران خان کو ان کے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے۔
The Chief Justice of Pakistan had directed that Imran Khan be allowed to speak with his sons. We can confirm that he was able to speak with them for approximately 20 minutes. His sons shared that he was extremely happy to hear their voices after such a long time.
We are now…
— Aleema Khanum (@Aleema_KhanPK) February 14, 2026
ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے بچوں کے ساتھ تقریباً 20 منٹ تک بات کی، ان کے بیٹوں نے بتایا کہ اتنے عرصے بعد ان کی آوازیں سن کر وہ بے حد خوش ہیں۔
