دنانیر کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں . دنانیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

شئیر کی گئی تصاویر میں دنانیر خوبصورت لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے . تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ شادی سیزن . اس سے قبل دنانیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی .
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

شئیر کی گئی ویڈیو میں دنانیر سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کی ہوئی تھیں . اس سے قبل دنانیر کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا انسٹا گرام پر وائرل ہو گئی تھی . وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ دنانیر سے شادی کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے اور3 آپشن بھی دیے جاتے ہیں . دنانیر کو تین معروف اداکاروں کے ناموں کا آپشن دیتے ہوئے پوچھا گیا کہ اِن اداکاروں میں سے وہ کس کے ساتھ شادی، کس کا قتل اور کس کے ساتھ ڈیٹ کرنا چا ہتی ہیں؟
 
View this post on Instagram
 

A post shared by LOLLYWOOD (@lolly.patakha)

اس سوال کے جواب میں دنانیر کا کہنا تھا کہ چونکہ احد رضا میر پہلے ہی سے شادی شدہ ہیں اسی لئے وہ احد رضا میر کو قتل اور بلال عباس خان سے شادی کرنا چاہیں گی . جبکہ تیسرے آپشن کے لئے دنانیر اداکار شہریار منور کا نام ڈیٹ پر جانے کے لئے لیتی ہیں . واضح رہے کہ اداکارہ دنانیر انسٹاگرام پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے . . .

متعلقہ خبریں