اعتزاز احسن تحریک انصاف کے وکیلوں کی طرح (ن) لیگ کی پلےلسٹ پر نہیں، عمران خان کیلئے آسانیاں کرا لیں گے کیونکہ وہ بدنیت نہیں ہیں :فواد چودھری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے اعتزاز احسن تحریک انصاف کے وکیلوں کی طرح (ن) لیگ کی پلے لسٹ پر نہیں ہیں، ان پر مکمل اعتماد کیا جا سکتا ہے، ورنہ تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی جس کا سربراہ سلمان اکرام راجا بنا ہوا ہے(ن) لیگ سے لفافے لیتی ہے اور مکمل مل کر گیم کر رہی ہے۔
اپنے’’ ایکس‘‘ بیان میں انہوں نے کہا شکر ہے عمران خان کی بہنوں نے کوئی اچھا فیصلہ کیا اور اعتزاز احسن کو اب مقدمے دیئے ہیں، بس اللہ ان کی صحت ٹھیک رکھے وہ عمران خان کیلئے آسانیاں کرا لیں گے کیونکہ وہ بدنیت نہیں ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert