سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری، 17مارچ 2026 کو فی تولہ کتنا سستا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں پیر کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 500روپے سے بھی زائد کی کمی ہوئی۔ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543روپے کی کمی سے 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ہوگیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی جہاں ایک تولہ چاندی 100 روپے کمی سے 8,441 روپے پر آ گئی۔10 گرام چاندی کی قیمت بھی 86روپے کی کمی سے 7 ہزار 236 روپے کی ہوگئی۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جہاں ایک اونس سونے کا بھاؤ 18 ڈالرز کم ہو کر 5000 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
