شان شاہد نے خود کو ’مغرور‘ کہے جانے پر خاموشی توڑ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فلم اسٹار شان شاہد نے خود کو مغرور کہنے جانے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حالیہ انٹرویو میں معروف اداکار شان شاہد نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی میں زیادہ تر اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارتا ہوں اور میرا دائرہ محدود ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر شخص کے ساتھ احترام اور سادگی کے ساتھ پیش آتا ہوں اور کبھی بھی خود کو نمایاں کرنے یا دکھاوا کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔
اداکار نے کہا کہ میں اپنے کام پر توجہ دیتا ہوں اور اپنی پروفیشنل زندگی کو ترجیح دیتا ہوں، جبکہ ذاتی معاملات کو میڈیا یا عوامی سطح پر زیادہ زیر بحث نہیں لاتا۔
شان شاہد کا کہنا ہے کہ میرے بارے میں جو یہ بات مشہور کی گئی ہے کہ میں مغرور یا مشکل شخصیت کا حامل ہوں، اس میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کا یہ تاثر شاید میری کم گفتگو اور اپنی ذات تک محدود رہنے کی عادت کی وجہ سے بنا ہو، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔

WhatsApp
Get Alert