اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کےمتعلق بڑا حکومتی فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
صوبائی دارالحکومت سے جاری بیان میں رانا سکندر حیات نے لوگوں کو جعلی خبروں اور افواہوں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا اور میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے والدین، طلباء اور اساتذہ صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر انحصار کریں۔
واضح رہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران بھی ایسی ہی افواہیں گردش کرتی رہی تھیں، جنہیں رانا سکندر حیات نے متعدد بار جعلی قرار دیا تھا۔
