وزیراعلی سندھ کا اسکاوٹس کیمپنگ میں حصہ لینے کا اعلان

مارچ میں اسکاوٹس ہیڈکوارٹر میں اسکاوٹس پروگرام ہوگا، میں خود مارچ میں منعقدہ اسکاوٹس کیمپ میں شریک ہوںگا اور رات گزاروں گا ،ہمیں نوجوانوں کو اسکاوٹس کی طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے، اس کی بامقصد تربیت سے مثبت نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا 8ویں اسکاوٹ کیم پوری کی اختتامی تقریب سے خطاب کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسکاوٹس کیمپنگ میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں اسکاوٹس ہیڈکوارٹر میں اسکاوٹس پروگرام ہوگا، میں خود مارچ میں منعقدہ اسکاوٹس کیمپ میں شریک ہوںگا اور رات گزاروں گا ،ہمیں نوجوانوں کو اسکاوٹس کی طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے، اس کی بامقصد تربیت سے مثبت نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں . انہوں نے 8ویں اسکاوٹ کیم پوری کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس تقریب میں شرکت کرنے پر بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے .

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہاں مجھے آکر اپنا ماضی یاد آگیا، میں اسکاوٹنگ کی تربیت کے لیے یہاں آیا کرتا تھا، آج میں جس منصب پر فائز ہوں اس میں اسکاوٹ کا بڑا اہم کردار ہے . انکا کہنا ہے کہ ہمیں نوجوانوں کو اسکاوٹس کی طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے، اس کی بامقصد تربیت سے مثبت نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں . وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ میرے صوبے میں اسکاوٹ ایسوسی ایشن سید ممتاز علی کی قیادت اور محمد صدیق کی سرپرستی میں کام کررہی ہے، کورونا جیسے وبا کے دوران بھی اسکاوٹس ایسوسی ایشن نے اپنا رول بھرپور انداز میں ادا کیا . انہوں نے کہا کہ اجتماعیت ہی وہ قوت ہے جس کے ذریعے بڑے بڑے کام سرانجام دیئے جاسکتے ہیں، سندھ میں اسکاوٹنگ کے حوالے سے اس کیمپوری کا انعقاد قابل قدر ہے . وزیراعلی سندھ نے بھی اسکاوٹس کیمپنگ میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ مارچ میں اسکاوٹس ہیڈکوارٹر میں اسکاوٹس پروگرام ہوگا . مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ میں خود مارچ میں منعقدہ اسکاوٹس کیمپ میں شریک ہوںگا اور رات گزاروں گا . . .

متعلقہ خبریں