سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بالی ووڈ میں اینٹری کیلئے تیار، وہ فلم میں ہیرو کاکردار نہیں کریں گے بلکہ ۔۔۔
اب سیف نے خود اپنے بڑے بیٹے کی نئی اننگز کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے . انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہا ہے لیکن وہ اداکاری نہیں کر رہا ہے . سیف علی خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ابراہیم علی خان کے بارے میں کھل کر بات کی . انہوں نے بتایا کہ ابراہیم کرن جوہر کے ساتھ اپنے پہلے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں . ابراہیم کرن جوہر کو ان کی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی (Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani) میں مدد کر رہے ہیں . وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں . فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ ، عالیہ بھٹ ، دھرمیندر ، شبانہ اعظمی اور جیہ بچن نظر آئیں گے . انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب مختلف ہیں . میں ابراہیم سے ان کے کام کے بارے میں بات کرتا رہتا ہوں . سارہ سب سے بڑی ہے اور ہماری کافی الگ ایکوئیشن ہے . کرینہ کپور (Kareena Kapoor Khan) کی بانڈنگ سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے بچوں یعنی سارہ علی خان (Sara Ali Khan) اور ابراہیم علی خان سے کافی اچھی ہے . . .