کوئٹہ کسٹمز کی مانی خوا اور نوتال کے مقام پر کاروائیاں ، 5کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمدکرلیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ کسٹمز کی مانی خوا اور نوتال کے مقام پر کاروائیاں ، 5کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمدکرلیا گیا ہے . کسٹمز ذرائع کے مطابق مانی خواہ کے مقام پر ایک ٹرک سے غیر ملکی الیکٹرک ہیٹرز برآمد کرلئے گئے اس موقع پر ڈرائیور کی جانب سے جو جی .

ڈی G.Dجنرل ڈیکلریشن پیش کی گئی اس میں اور ٹرک میں لوڈ سامان میں بہت بڑا فرق دیکھنے میں آیا . ٹرک سے ایرانی غیر ملکی ہیٹرز بڑی تعداد میں برآمد کی گئی . جو سرا سر اسمگلنگ کی زمرے میں آتا ہے . اسی طرح ایک اور گاڑی سے بڑی پیمانے پر غیر ملکی نائلون کی رسی برامد کی ہے . واضع رہے دونوں کاراویوں میں غلط GDیعنی غلط ڈیکلریشن کا سہارا لیا گیا ہے . غیر ملکی سامان گاڑیوں سمیت تحویل میں لے لیا گیا . مذکورہ سامان کی قیمت 4 کروڑ روپے بنتی . کاروائی اسسٹنٹ کلکٹر باز گل اورانسپکٹر جمیل کاکڑ کی نگرانی میں کی گئی ، اسی طرح نوتال کسٹمز چیک پوسٹ کے مقام پر کسٹمز اسٹاف نے ایک ٹرک سے خشک انگور کی بڑی کیپ برآمد کی . اس کیس میں بھی دو نمبر یا جعلی G.Dکا سہارا لیا گیا . تلاشی کے دوران 120 پارسلز خشک انگور برآمد کی . مذکورہ سامان بمعہ ٹرک کو قبضے میں لیے لیا گیا . دونوں کاروائیوں میں درآمد شدہ ساماں کی مالیت5کروڑ سے زائد بنتی ہے . نوتال کے مقام پر کاروائی میں اسسٹنٹ کلکٹر محمد سرفراز اور انسپکٹر علی احمد لہڑی اور سپاہیوں نے حصہ لیا . کاروائی پر چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق ، کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر فرید خان اور ایڈیشنل کلکٹر معین افضل نے اسٹاف کی کاروائی کو سراہا . . .

متعلقہ خبریں