متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، سپر پیٹرول 3.39 اور ڈیزل 4.69 درہم فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

ابوظبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ یو اے ای میں پیٹرول کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد اور ڈیزل کی قیمت میں 70 فیصد کا نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سپر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم جبکہ فیول اسپیشل 95 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم ہوگئی ہے۔
اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
write English news With headline
