عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پریشانی کو مزاح میں بدل دیا، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر مزاح کا طوفان آگیا۔
عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پریشانی کو بھی مزاح میں بدل دیا اور سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔
سوشل میڈیا پوسٹس میں کہیں صارفین سائیکلوں کی واپسی کا اعلان کررہے ہیں ، تو کہیں گھوڑا گاڑی کو ’’نئی لگژری ٹرانسپورٹ‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert