ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کے خلاف محکمہ صحت کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ، ینگ ڈاکٹرز


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس ہفتہ کوسول اسپتال کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کے خلاف محکمہ صحت کے متنازع فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا شرکائنے اس فیصلے کو سیکرٹری ہیلتھ کی ذاتی انا اور جانبداری پر مبنی قرار دیا۔اجلاس میں واضح فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر کش سیکریٹری ہیلتھ کی موجودگی کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ 6 اپریل بروز سوموار ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل، احتجاجی تحریک اور ممکنہ اقدامات کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔صوبے میں شفاف ریکروٹمنٹ سسٹم کی عدم موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پسند و ناپسند پر مبنی بھرتیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔شرکائنے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے نظام میں بڑھتی ہوئی بدانتظامی اور بگاڑ کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ، میرٹ کی بحالی اور ایک مو¿ثر ہیلتھ سسٹم کے قیام کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی

WhatsApp
Get Alert