‘کبھی نہیں سوچا تھا پاکستان کیلئے یہ ٹوئٹ کرونگا’، بھارتی بھی پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے معترف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی بھی امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے معترف ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت پیشرفت قرار دے دیا۔
پاکستان کی درخواست پر امریکا اور ایران میں دو ہفتے کی جنگ بندی پر دنیا بھر میں خیر مقدم کیا جارہا ہے اور بھارتی عوام نے کُھل کر پاکستانی کردار کی تعریف کی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر #PakGlobalPeaceMaker ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے وائٹ ہاؤس کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی سفارتکاری کی تعریف کی اور لکھا یہ ایران کے لیے ایک فتح اور پاکستان کے لیے اعزاز کا نشان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی شاید پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے چاہتے تھے مگر اس کے برعکس بھارت خود تنہا رہا گیا۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار Pravin Sawhney نے وزیر اعظم شہباز شریف کی پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف نے شاندار کام کیا۔
Good job done @CMShehbaz ! https://t.co/M4R8PJcbgt
— Pravin Sawhney (@PravinSawhney) April 8, 2026
مصنف Atul Khatri نے دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے ثالثی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ ‘میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان کے لیے یہ ٹوئٹ کروں گا’۔
I thought I would never tweet this in my life but – Thank you Pakistan for brokering world peace ✌️ 🙏
— Atul Khatri (@one_by_two) April 8, 2026
مصنف اور دانشور Jayant Bhandari نے جنگ بندی پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے دکھا دیا ہے کہ وہ اچھے رہنما تلاش کر سکتا ہے۔
Pakistan has proven a capability to find much better leaders. Bangladesh and Sri Lanka do a much better job. Indians should self-reflect why they end up with leaders with the caliber of street goons.https://t.co/KPI6v2V31P
— Jayant Bhandari (@JayantBhandari5) April 8, 2026
دفاعی تجزیہ کار Abhijit Iyer-Mitra نے وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ بندی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ثالثی کے لیے مہارت درکار ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی خطرہ مول لینے کی بھی صلاحیت ہونی چاہیے، پاکستان نے دونوں کو بخوبی انجام دیا۔
My personal congratulations to Shehbaz Sharif & Asim Munir for the ceasefire. Mediation requires skill, but also a high risk taking appetite. Pakistan pulled both off. Like I said, never underestimate Pakistan, despite their propensity to titillate.
— Abhijit Iyer-Mitra (@Iyervval) April 8, 2026
صحافی ادیتا مینن نے لکھا شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر 14 روزہ جنگ بندی کے لیے داد کے مستحق ہیں، دونوں طرف سے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔
With both sides acknowledging Pakistan's efforts, PM Shehbaz Sharif and Field Marshal Asim Munir deserve credit for the 14 day ceasefire. India too will benefit from this and should avoid seeing this as a zero sum game with Pak. Israel remains the main obstacle.
— Aditya Menon (@AdityaMenon22) April 7, 2026
فلمی نقاد کے آر کے نے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ممکنہ ایٹمی جنگ کو روک کر نا صرف خلیجی خطے بلکہ پوری دنیا کو بچایا بلکہ دنیا کے اختتام تک آپ کو ایک ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
Thank you @CMShehbaz Saheb for stopping a nuclear war and saved not only gulf but the entire world. You will be remembered as a hero till the end of the world. God Bless you.🙏🌹
— KRK (@kamaalrkhan) April 7, 2026
