مشکل حالات میں اللہ نے پاکستان اور قیادت کو بڑی کامیابی اور عزت سے نوازا:رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا اور خطے کے نجات دہندہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔مشکل حالات میں اللہ نے پاکستان اور قیادت کو بڑی کامیابی اور عزت سے نوازا۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عزت دی، ہم نے ہمسایہ مسلمان ملک کے خلاف جارحیت کو ختم کروایا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور پوری قوم امن عمل کی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے، پاکستان دنیا اور خطے کے نجات دہندہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔امن کی کوششیں عروج پر تھیں تو نیتن یاہو نے حملہ کردیا، حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل کے بجائے سعودیہ پر حملہ کیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے مزید کہا کہ مسلمان ملکوں کے درمیان کشیدہ صورتحال کو بڑے پروفیشنل انداز میں مینج کیا گیا۔ پاکستان نے عالم اسلام کو جنگ کی کیفیت اور بڑی تباہی سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا،مشکل حالات میں اللہ نے پاکستان اور قیادت کو بڑی کامیابی اور عزت سے نوازا۔ تمام قیادت اور امن کوششوں میں حصہ لینے والے افراد مبارکباد کے مستحق ہیں، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام احتجاج مؤخر کریں، احتجاج بعد میں بھی ہوتے رہیں گے، عالمی امن کے لیے دعا کریں۔
