بالائی اور شمالی اضلاع میں 17 اور 18 اپریل کو بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

آسمانی بجلی گرنے اور کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، انتظامیہ الرٹ، عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بالائی اور شمالی اضلاع میں 17 اور 18 اپریل کو تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مغربی ہواں کا ایک طاقتور سلسلہ ملک کے شمال مغربی حصوں میں داخل ہو رہا ہے، جس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف علاقوں بشمول کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، شیرانی، موسی خیل، لورالائی، ہرنائی، ژوب اور بارکھان میں موسمی تبدیلی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بارش اور تیز ہواں کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور کمزور ڈھانچوں، جیسے بجلی کے کھمبے، سولر پینلز اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ عوام بالخصوص سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

WhatsApp
Get Alert