2 خاندانوں کی سیاست کو عمران خان نے توڑا، چور ڈاکو جیل میں ڈیل کرتے تھے: سہیل آفریدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ دو خاندانوں کی سیاست کو عمران خان نے توڑا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ سندھ جاری ہے، عمرکوٹ میں کارکنوں سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چور ڈاکو جیل میں ڈیل کرتے تھے، پہلی بار انہیں ٹکر کا لیڈر ملا، وہ سمجھتے تھے پی ٹی آئی کا لیڈر جیل میں ٹوٹ جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت سپریم کورٹ کا حکم ردی کی ٹوکری میں ڈال دیتی ہے، ججز کے فیصلے کونہ ماننا عدلیہ کی تذلیل ہے، 27 ویں ترمیم کے بعد عدلیہ مفلوج ہوگئی۔
سہیل آفریدی نے کہا پارٹی رہنماؤں کو انصاف نہیں دیاجارہا، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالنا ہے، اگر ہم سوئے رہے تو لٹیرے اقتدار میں رہیں گے۔

WhatsApp
Get Alert