اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش اور بوسنیا ہرزیگووینا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال


انطالیہ (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر بنگلہ دیش اور بوسنیا ہرزیگووینا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے کردار پر بات چیت شامل تھی۔
دونوں فریقین نے مستقبل میں مثبت اور تعمیری روابط کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دریں اثنا نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بوسنیا ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کی۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران اس کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

WhatsApp
Get Alert