عوام کے لیے ایک اور بڑا ریلیف! وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کے لیے ایک اور بڑا فیصلہ: ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کی نمایاں کمی کی منظوری؛ نئی قیمت 353.43 روپے مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں ایک اور بڑی کمی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
تازہ ترین فیصلے کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ اس منظوری کے بعد، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 385.54 روپے سے کم ہو کر 353.43 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
اس اہم فیصلے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے مثبت ثمرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا، براہِ راست عوام تک منتقل کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کے معاشی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert