آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا، جلد اگلی قسط جاری ہوگی: محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا ہے، جلد اس کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری متوقع ہے جس کے بعد اگلی قسط جاری ہوگی۔

ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی بہتری اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی پر تبادلۂ خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا ہے، جلد اس کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری متوقع ہے، جس کے بعد اگلی قسط جاری ہوگی۔ پاکستان نے اس ماہ 1.4 ارب ڈالرز کا یورو بانڈ کامیابی سے ادا کیا ہے، وزیر خزانہ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کی اضافی مالی معاونت اور 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں 2028 تک توسیع تک کا بھی ذکر کیا، اضافی مالی معاونت اور ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے بیرونی مالی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

وزیر خزانہ نے ملاقات میں پاکستان کی درمیانی مدت کی مالی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریئے اور اصلاحات کی رفتار ملک کی ریٹنگ میں بہتری کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert