ا یر ا ن کیسا تھ مذ ا کر ا ت کا د و سر ا د و ر جمعہ کو ہو سکتا ہے ، ا چھی خبر متو قع ہے ، ڈ و نلڈ ٹر مپ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے اور اس میں اچھی خبر متوقع ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کو ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایت کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ہے، دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے جس میں اچھی خبر متوقع ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حم*لے روکنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہاکہ ایران پر حم*لہ نہ کریں، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حم*لے روکنے کا کہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک کہ ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔

WhatsApp
Get Alert