مستونگ میں پی ٹی آئی رہنما دودا خان شاہوانی رشتہ داروں سمیت اغوا

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے سے پی ٹی آئی کے رہنماء سردار دودا خان شاہوانی کو نامعلوم مسلح افراد نے دورشتے داروں سمیت اغواء کرلیا ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے دشت کمبیلا کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پی ٹی آئی کے رہنماء سردار دودا خان شاہوانی کو ان کے قریبی رشتے داروں محمد اعظم اور حافظ شاہوانی کے ہمراہ انکے فارم ہائوس سے اغواء کرلیا اور نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسز نے شبہ ظاہر کیا ہے واقعہ میں کالعدم تنظیم ملوث ہوسکتی ہے ۔ پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کاروائی شروع کردی ہے ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
