بلوچستان کے رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکاروں کو اغوا ءکرلیا گیا

رخشان (قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکاروں کو اغوا ءکرلیا گیا۔

’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مغوی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر قلات میں تربیت حاصل کررہے تھے اور چھٹی پر اپنے گھر جارہے تھے۔ اہلکار ایک نجی مسافر وین میں قلات اور نوشکی کے درمیان سربند کے راستے نوشکی جارہے تھے کہ انہیں ضلع قلات کی حدود سے اغواء کرلیا گیا۔

اغواءکے بعد اہلکاروں کو ضلع مستونگ کی حدود میں لے جایا گیا، جہاں سے انہیں نامعلوم مقام کی جانب منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert