دبئی میٹرو کی نئی لائن بچھانے کیلئے گولڈن لائن منصوبے کے آغاز

دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے دبئی میٹرو کی نئی لائن بچھانے کیلئے گولڈن لائن منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔
اماراتی وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی میٹرو کیلئے نئی لائن 9.26بلین ڈالر کی لاگت سے بچھائی جائے گی، یہ منصوبہ اس سال 9ستمبر کو مکمل ہوگا۔انہوںنے کہاکہ گولڈن لائن منصوبہ 42کلو میٹر پر محیط ہوگا جس کی زیر زمین گہرائی 40میٹر ہوگی۔اماراتی وزیراعظم نے کہا کہ یہ لائن دبئی کے 15مقامات سے گزرے گی اور اس سے 1.5ملین افراد مستفید ہوں گے۔
