سڑک پر پڑے تعمیراتی ملبے نے قومی کراٹے کھلاڑی آرزو حیدر کی جان لے لی، ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی مجرمانہ غفلت نے ایک اور ابھرتا ستارہ چھین لیا
کوئٹہ کے اسپنی روڈ پراسکوٹی سے گرکرزخمی ہونیوالی خاتون کراٹے کھلاڑی آرزو حیدرعلی دو اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئیں

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوئٹہ کے اسپنی روڈ پراسکوٹی سے گرکرزخمی ہونیوالی خاتون کراٹے کھلاڑی آرزو حیدرعلی دو اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئیں،آرزو حیدرعلی نیحالیہ نیشنل گیمز میں گولڈ اور سلور حاصل کئے تھے۔، سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان نیآرزو حیدرعلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے نیشنل گیمز میں گولڈ اور سلور میڈلز جیت کر صوبے اور ملک کا نام روشن کر نے والی کراٹے کھلاڑی آرزو حیدرعلی 20 اپریل کی شام ساتھی کھلاڑی کے ہمراہ سکوٹی پر ہزارہ ٹاؤن سے ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جا رہی تھی کہ اسپنی روڈ سی پیک چوک کے قریب تعمیراتی کام کے ملبے کے باعث سکوٹی پھسلنے سے گر گئی اور سرفٹ پاتھ پر لگنے سے آرزو حیدرعلی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو روز تک آئی سی یو میں زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کی صبح انتقال کر گئیں،، سیکرٹری کھیل بلوچستان درا بلوچ اور ڈی جی اسپورٹس یاسر بازئی نے کراٹے کی قومی کھلاڑی آرزو حیدر علی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرزو حیدرعلی کی ناگہانی وفات سے بلوچستان کی کھیلوں کاروشن ستارہ ہم سے بچھڑ گیا۔
