کسٹمز ویلیو ایشن میں اضافہ، درآمد کیے جانے والے 62 موبائل فون مہنگے ہوگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے استعمال شدہ درآمدی موبائل فونز کی کسٹمز ویلیو ایشن کے حساب سے ٹیکس میں اضافہ کردیا جس کے سبب مختلف کمپنیوں کے 62 موبائل ماڈلز مہنگے ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈائریکٹریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن نے درآمدی موبائل فونز کے لیے نئی کسٹمز ویلیو ایشن رولنگ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ درآمدی موبائل فونز پر اس نئی مقرر کردہ کسٹمز ویلیو ایشن کے حساب سے ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ درآمدی موبائل فونز پر اس نئی مقرر کردہ کسٹمز ویلیو ایشن کے حساب سے ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔

کسٹمز ویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ نئی کسٹمز ویلیو ایشن رولنگ کے تحت ٹیکس میں اضافے کے بعد مخلتف معروف برانڈ کے 62 ماڈلز مہنگے ہو گئے ہیں، نیا قانون تمام استعمال شدہ موبائلز پر لاگو ہوگا، موبائل فون کی حالت سے فرق نہیں پڑے گا درآمدی موبائل کم از کم 6 ماہ پہلے ایکٹیویٹ ہونا لازمی ہے۔

دستاویز کے مطابق درآمد کنندگان کو موبائل ایکٹیویشن کی تفصیل دینا ہوگی، پہلا ویلیوایشن حکم نامہ ختم، نیا رولنگ نمبر 2070 نافذ کر دیا گیا ہے مارکیٹ اور درآمدی ڈیٹا کی بنیاد پر نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں، پرانے موبائل فونز کی درآمد پر لاگت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert