اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر15ارب9کروڑ76لاکھ ڈالرہوگئے،جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 53کروڑ9لاکھ ڈالرہوگئے۔
پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کےذخائر20ارب62کروڑ85لاکھ ڈالرہوگئے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائرمارچ کےآخرمیں 1638.19کروڑڈالررہے۔
