ایران کو F-15 طیاروں کا خفیہ ڈیٹا فراہم کرنے کا الزام، اسرائیلی فضائیہ کے 2 انجینئر گرفتار

اسرائیل (قدرت روزنامہ)اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی فضائیہ کے دو انجینئرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں افراد پر حالیہ جنگ کے دوران F-15 لڑاکا طیاروں سے متعلق خفیہ ڈیٹا اور تکنیکی معلومات منتقل کرنے کا الزام ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں انجینئر اشدود کے قریب تل نوف ایئر بیس پر تعینات تھے جہاں وہ F-15 طیاروں پر کام کر رہے تھے۔

WhatsApp
Get Alert