صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات سے ملاقات


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ملاقات کے دوران صوبائی حکومت اور لا انفورسمنٹ ایجنسیز کی امن و امان کے حوالے سے مجموعی کارکردگی کو سراہا گیا۔ مینا مجید نے بلوچستان بالخصوص مکران ڈویژن میں امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اے سی ایس ہوم کی متحرک قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر نو تشکیل شدہ ضلع تمپ کے انتظامی سیٹ اپ پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے یقین دہانی کرائی کہ مکران ڈویژن اور ضلع تمپ میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
امن و امان کے معاملے پر ہم تمام اسٹیک ہولڈرز متفقہ طور پر ایک صفحے پر ہیں۔

WhatsApp
Get Alert