دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ


کراچی (قدرت روزنامہ)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پانی کے بیک پریشر کے باعث دو لائنوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مین کیبل میں فالٹ آیا، فالٹ کے باوجود 22 میں سے 18 پمپنگ موٹرز پر بجلی کی فراہمی جاری رہی۔
کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر متبادل ذرائع سے باقی 4 پمپنگ موٹرز پر بھی بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
یاد رہے کہ واٹر کارپوریشن نے 25 اپریل کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی لائن کے کنکشن کے لیے7 پمپ 2 دن کے لیے بند کئے تھے جبکہ 2 پمپ ایک ہفتے کے لیے بند کر رکھے ہیں جس سے پہلے ہی شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہے۔

WhatsApp
Get Alert