بلوچستان میں انٹرنیٹ بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘بابر یوسفزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) حکومت بلوچستان کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی انٹرنیٹ بندش کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
بابر یوسفزئی نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی گمراہ کن معلومات سے بچنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

WhatsApp
Get Alert