ر و سی صد ر پو ٹن نے معذ و ر کھلا ڑ ی کو ا عذ ا ز د ینے کیلئے کھٹنے ٹیک د یے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایوان گولوبکوف کو اعزاز دینے کے دوران گھٹنے ٹیک کر ایک منفرد مثال قائم کر دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
یہ تقریب اس وقت منعقد ہوئی جب صدر پوٹن نے 2026 کے سرمائی پیرا اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے روسی دستے کا خیرمقدم کیا۔ میلان-کورٹینا میں منعقدہ ان کھیلوں میں گولوبکوف کی غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں “آرڈر آف فرینڈشپ” سے نوازا گیا۔
تقریب کے دوران پوٹن کو گولڈ میڈلسٹ کو یہ اعزاز پیش کرتے ہوئے جھکتے دیکھا گیا، جسے دنیا بھر میں ایک علامتی اور جذباتی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جہاں صارفین نے اسے غیر معمولی اور قابلِ تعریف عمل قرار دیا۔
