پاکستانی عازمین کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری، طبی عملے میں اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان سے مزید چار ہزار 77 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔
سرکاری اور نجی سکیموں کے تحت پہنچنے والے عازمین کی کل تعداد 56 ہزار 272 ہو گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق’ مملکت پہنچے والے کل پاکستانی عازمین میں سے 80 فیصد مکہ مکرمہ اور 20 فیصد مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔‘
عازمین حج کی خدمت اور رہنمائی کے لیے ایک ہزار 259 خدام الحجاج اور معاونین عملہ تعینات ہے جبکہ میڈیکل اور تکنیکی عملے کی تعداد 438 سے بڑھ کر 467 ہو گئی ہے۔
مکہ آنے والے عازمین حج کی شرح کے تناسب سے بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے ’مسجد الحرام میں آمد و رفت آسان بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ پلان مکمل فعال ہے، 230 بسیں استعمال کی جا رہی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert