اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Saudi Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan Al Saud @FaisalbinFarhan on the evolving regional situation and matters of mutual interest.
The Saudi Foreign Minister appreciated… pic.twitter.com/U3gtyf2jWq
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 11, 2026
ترجمان نے بتایا کہ رابطے کے دوران سعودی وزیرِ خارجہ نے خطے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اسلام آباد کی کوششوں خصوصاً ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے حوالے سے حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے بحری سلامتی کے تحفظ کی اہمیت پر بھی غور کیا، جس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال شامل تھی، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی و عالمی پیشرفت کے حوالے سے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
