عیدالاضحیٰ کی آمد، حکومت کا تنخواہ اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں سرکاری ملازمین اور پنشنروں کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت خزانہ نے مئی 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت عیدالاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 22 مئی کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو متوقع ہے، ادائیگیاں وفاقی حکومت کے ریسیپٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025 کے تحت کی جائیں گی۔

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو تنخواہوں اور پنشن کی جلد ادائیگی کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

WhatsApp
Get Alert