مریم نواز کا جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکنے والے دیہاتی کو خراج تحسین

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکنے والے جنڈ کے دیہاتی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ شہید لیاقت کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعلی نے خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر جرات مندانہ ردعمل دینے پر اٹک پولیس ٹیم کو سراہا۔

مریم نواز شریف نے شہید لیاقت کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا، انہوں نے کہا کہ شہید لیاقت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پنجاب کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert