کراچی میں آٹے کی سرکاری قیمتوں میں رد و بدل

کراچی: کمشنر کراچی نے شہر بھر میں آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی قیمتوں کے تحت نمبر 2.5 آٹے کی ریٹیل قیمت 113 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ فائن آٹے کی ریٹیل قیمت 121 روپے فی کلو اور ہول سیل قیمت 118 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح مل آٹے کی ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل 4 فروری کو نمبر 2.5 آٹے کی ریٹیل قیمت 107 روپے فی کلو، فائن آٹے کی 115 روپے فی کلو اور ہول سیل قیمت 112 روپے فی کلو مقرر تھی، جبکہ مل آٹے کی ریٹیل قیمت 130 روپے فی کلو تھی۔
