سچ کہتے ہیں کہ نیند تو تختہ دار پر بھی آجاتی ہیے ، چور چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا ، نیند آئی اور سو گیا ، پھر کیا ہوا ؟ دلچسپ خبر
قاہرہ (قدرت روزنامہ) مصرمیں ایک چور گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوکر وہیں پر سو گیا، آنکھ پولیس کی آمد پرکھلی۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے علاقے لکسور کے ایک گھرمیں چورداخل ہوا لیکن گھرکے آرام دہ ماحول اوربسترکودیکھ کرچوری کرنے کے بجائے لیٹ کرسوگیا، چورجس وقت گھرمیں داخل ہوا اس وقت اہل خانہ گھرمیں موجود نہیں تھے۔
گھروالے لوٹ کرآئے توایک اجنبی شخص کو بیڈروم میں بے خبر سوتا دیکھ کر حیران رہ گئے اورپولیس کوخبر کردی۔ پولیس نے چورکوگرفتارکرلیا جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔