شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر کارروائی، 11 خوارجی ہلاک

دتہ خیل (قدرت روزنامہ) کے شمالی وزیرستان دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 11 خوارجی مارے گئے جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس آپریشنز کے تسلسل میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خارجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
شدید اور گھمسان کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 خارجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert