مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا کمرۂ عدالت میں شور شرابہ


کراچی(قدرت روزنامہ)مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے دورانِ سماعت کمرۂ عدالت میں شور شرابہ کیا۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ والدہ اور وکیل مجھے پاگل قرار دلوانا چاہتے ہیں، یہ لوگ میرے پیسوں کے پیچھے ہیں۔
ملزم ارمغان نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، مجھے وکیل کی ضرورت نہیں، میں اپنا کیس خود چلانا چاہتا ہوں۔
عدالت نے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کر لیے۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات خارج کرنے پر دلائل دیے جائیں۔

WhatsApp
Get Alert