ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، پولیس


ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی شام ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانے کی حدود اوچ پاور پلانٹ گوٹھ جمالی قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دوسگے بھائیوں لطف علی اور صادق علی ابڑو کو ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیے اور ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert