دالبندین: بازار میں فائرنگ، قبائلی رہنما حاجی عبدالباری ریکی جاں بحق


دالبندین(قدرت روزنامہ) دالبندین کے مرکزی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما حاجی عبدالباری ریکی جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب حاجی عبدالباری ریکی بازار میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مقتول کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال دالبندین منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ تاجر برادری اور مقامی افراد نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert