باکسر عامر خان نے خاتون وکیل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)سابق عالمی چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے خاتون وکیل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔
وکیل فریال حسین نے 2023 میں ایک پوڈ کاسٹ میں عامر خان اور ان کی اہلیہ پر الزامات لگائے تھے تاہم ان دونوں نے الزامات کو بدنیتی پر مبنی قرار دے کر تردید کی تھی۔
اب عامرخان اور ان کی اہلیہ نے وکیل فریال حسین کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وکیل فریال حسین نے 21 صفحات پر مشتمل دفاعی دستاویزات لندن ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دفاعی دستاویزات میں باکسر عامر خان پر اہلیہ کے ساتھ مل کر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
دستاویزات میں عامر خان پر ایک خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے غیرمناسب پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فریال حسین نے عامر خان پر خاتون سے مبینہ جنسی تعلق کی خفیہ ویڈیو بنانے کا بھی الزام لگایا ہے۔
سابق عالمی چیمپئن اب عدالت میں ان الزامات کا سامنا کریں گے۔
