ملکی توانائی شعبے کے لیے اچھی خبر، سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

سانگھڑ (قدرت روزنامہ)ملکی توانائی شعبے کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے جب کہ او جی ڈی سی نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔

او جی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق بوبی ڈیپ ون کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور 1.1 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے، نئی دریافت سے علاقے میں مزید تیل و گیس کی تلاش کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

او جی ڈی سی کے مطابق نئی دریافت سے ملکی تیل و گیس کی پیداوار اور مجموعی ذخائر میں اضافہ ہوگا، اس دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔

او جی ڈی سی کے مطابق نئی دریافت کے نتیجے میں ملکی درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert